خوبصورت خواتین کے شوہر جلد مرجاتے ہیں، تحقیق

ویب ڈیسک  بدھ 15 نومبر 2017
 خوبصورت بیوی کی وجہ سے مرد نفسیاتی اور کئی دیگر بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے،تحقیق فوٹو:فائل

خوبصورت بیوی کی وجہ سے مرد نفسیاتی اور کئی دیگر بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے،تحقیق فوٹو:فائل

اسپین: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو حضرات خوبصورت خواتین سے شادی کرتے ہیں ان کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور وہ جلدی موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

ایسے حضرات جو اپنے لیے خوبصورت جیون ساتھی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اب وہ اپنی اس سوچ کو بدل دیں کیوں کہ ایک تحقیق کے مطابق جن افراد کی بیویاں زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں ان کی زندگی بھی کم ہوتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اسپین کی ویلینسیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جب بھی آدمی کسی خوبصورت خاتون سے ملاقات کرتا ہے تو اس کے جسم میں موجود ایک ہارمون ’کورٹیسول‘ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے باعث بلڈ پریشر اور شوگر میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بیوی کی خوبصورتی شوہروں کےلیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جس کی وجہ سے مرد کئی قسم کے نفسیاتی اور جسمانی امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس تحقیق میں تقریباً 3500 شادی شدہ افراد کی زندگیوں کا مطالعہ کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسی خواتین جو زیادہ خوبصورت تھیں، ان کے شوہر جلد ہی اس دنیا سے کوچ کرگئے تاہم ایسی خواتین جو کم خوبصورت تھیں، ان کے شوہر زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔

دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ خاتون کی خوبصورتی زیادہ ہونے کی صورت میں شوہر کی موت بھی اسی قدر جلد واقع ہوگئی یعنی متعلقہ عورت ادھیڑ عمری سے پہلے ہی بیوہ ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔