بُک شیلف

محمد عثمان جامعی  اتوار 10 مارچ 2013
اس کتاب کا پورا نام ’’مختصر قصص الانبیاء، قرآن وحدیث کی روشنی میں‘‘ ہے۔ فوٹو : فائل

اس کتاب کا پورا نام ’’مختصر قصص الانبیاء، قرآن وحدیث کی روشنی میں‘‘ ہے۔ فوٹو : فائل

مختصر قصص الانبیا

مصنف: علامہ ابنِ کثیرؒ
ناشر: الاعلام الاسلامی، کمرہ نمبر 10، دوسری منزل، گلشن ٹیرس (بلڈنگ)، نزد جامع کلاتھ مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، کراچی
صفحات:320
قیمت:درج نہیں

اس کتاب کا پورا نام ’’مختصر قصص الانبیاء، قرآن وحدیث کی روشنی میں‘‘ ہے۔ یہ کتاب معروف وممتاز مصنف اور مفسر امام ابن کثیرؒ کی تصنیف ’’البدایہ والنہایہ‘‘ سے ماخوذ ہے، جس کی جمع وترتیب کا فریضہ مولانا امان اﷲ فیصل، مولانا مشتاق احمد شاکر اور مولانا محمد عمر نے انجام دیا ہے۔ انبیاء اور مرسلین نوعِ انسانی کی بلند، مقدس اور پاکیزہ ترین ہستیاں ہیں۔

جن کے مقام تک کئی ذی روح نہیں پہنچ سکتا۔ ان ہستیوں کے احترام کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ ان کے بارے میں کسی روایت، واقعے یا قصے پر یقین کرنے اور اسے بیان کرنے سے پہلے ہر ممکن طور پر تصدیق کرلی جائے کہ اس میں صداقت ہے یا نہیں۔ اس ضمن میں علمائے کرام نے قابل قدر خدمات انجام دیتے ہوئے غلط روایات اور واقعات کا رد کیا ہے۔

زیرنظر کتاب بھی ایک ایسی ہی کاوش ہے، جس میں انبیاء کی پاکیزہ زندگیوں کو ان برگزیدہ ہستیوں کے اس خاکے کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے جو قرآن کریم اور احادیث مبارکہ سے فراہم ہوتا ہے۔ یہ صفحات چنیدہ انبیائے کرام کی حیات مقدسہ کے نور سے منور ہیں، جن کی زندگیوں کو اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔