کوئٹہ میں ایس پی انویسٹی گیشن محمدالیاس کی نمازجنازہ ادا

ویب ڈیسک  جمعرات 16 نومبر 2017
محمدالیاس کو گزشتہ روزکوئٹہ کے علاقے نوا کلی میں نشانہ بنایا تھا: فوٹو: فائل

محمدالیاس کو گزشتہ روزکوئٹہ کے علاقے نوا کلی میں نشانہ بنایا تھا: فوٹو: فائل

کوئٹہ: 
گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس کی نمازجنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ روزجاں بحق ہونے والے ایس پی انویسٹی گیشن محمدالیاس کی نمازجنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی، نمازجنازہ میں پولیس افسر کے اہل خانہ کے علاوہ صوبائی وزرا سمیت دیگرسول اور پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ محمد الیاس کو گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نوا کلی میں نشانہ بنایا تھا ، فائرنگ میں ان کی اہلیہ،بیٹا اور پوتا بھی شہید ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔