سونے کی قیمتوں میں کمی

بزنس رپورٹر  جمعـء 17 نومبر 2017
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر53250 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45642 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر53250 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45642 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے1278 ڈالر کی سطح پر پہنچ  گئی۔ 

فی اونس سونے کی قیمت7 ڈالر کی کمی سے1278 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہوراسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر53250 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45642 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت10 روپے کے اضافے سے800 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے بڑھ کر 668.57 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔