سورنگا لکمل ٹیسٹ اننگزمیں بغیر رن دیئے 3 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 17 نومبر 2017
1959 کے دہلی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسپنر رچی بینو نے 3.4 اوورز میں بغیر رن دیے اتنے شکار کیے تھے۔ فوٹو فائل

1959 کے دہلی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسپنر رچی بینو نے 3.4 اوورز میں بغیر رن دیے اتنے شکار کیے تھے۔ فوٹو فائل

کولکتہ: سری لنکن بولر سورنگا لکمل ٹیسٹ اننگز میں بغیر کوئی رن دیئے 3 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

سورنگا لکمل ٹیسٹ اننگز میں بغیر کوئی رن دیئے 3 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر آ گئے، انھوں نے بھارت سے کولکتہ ٹیسٹ کے پہلے دن تمام6 اوورز میڈن کر کے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

واضح رہے کہ لکمل سے قبل 1959 کے دہلی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسپنر رچی بینو نے 3.4 اوورز میں بغیر رن دیے اتنے شکار کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔