سانحہ تربت میں جاں بحق مزید 2 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 17 نومبر 2017
ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے . فوٹو: فائل

ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے . فوٹو: فائل

سمبڑیال: سانحہ تربت میں جاں بحق مزید دو افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ تربت میں جاں بحق مزید 2 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے۔ دونوں میتیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جمعے کے بعد جاں بحق افراد کی نماز جنازہ  ادا کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

واضح ہے کہ بدھ کو تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا۔ جاں بحق افراد میں سے 11 کی شناخت ہوگئی تھی جن کا تعلق پنجاب کے علاقوں منڈی بہاء الدین ،واہ کینٹ ،گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ سے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔