پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گرگئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 17 نومبر 2017
پریانکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں؛ فوٹوفائل

پریانکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں؛ فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی چلتی گاڑی سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں اپنے مقبول ترین سیریل ’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بےتحاشہ مصروفیت اور سخت شیڈول کے باوجود پریانکا اپنے مداحوں کو نہیں بھولی ہیں اور نیویارک میں اپنی سرگرمیوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کی بھاری قیمت چکائی

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ  اور’’کوانٹیکو‘‘میں ان کےساتھی اداکار روشیل چلتی گاڑی میں مستی مذاق کرتے نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  پریانکا چلتی گاڑی کے دروازے سے لٹکی ہوئی ہیں اور روشیل انہیں پکڑ کر کھینچ رہے ہیں لیکن وہ پریانکا کو بچا نہیں پائے اور پریانکا چلتی گاڑی سے گر گئیں۔

https://twitter.com/TeamPriyanka/status/931370445646979073

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کو18سال کی عمرمیں کس تکلیف سےگزرناپڑاتھا؟

تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ  یہ ’’کوانٹیکو‘‘سیریل کا ہی ایک سین ہے  جس کی شوٹنگ جاری تھی اور پریانکا چلتی گاڑی میں نہیں بلکہ رکی ہوئی گاڑی میں کھڑی تھیں جب کہ پیچھے صرف اسکرین چل رہی تھی جسے دیکھ کرایسا لگ رہا تھا جیسے گاڑی چل رہی ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔