ڈی آئی خان :پولیس چوکی پرحملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

ڈی آئی خان: تھانا درابن کی حدود میں پولیس نے دہشتگردی کا حملہ ناکام بنادیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق درابن میں پولیس اہلکاروں نے  درازندہ چیک پوسٹ پر حملے کیلئے آنے والے دہشتگرد کو گھیرے میں لے لیا۔ جس پر حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خود کو اپنے ہاتھ میں موجود دستی بم سے اڑا لیا۔

پولیس نے حملہ آور کے اعضا کو ڈسٹرکٹ اسپال بھجوا کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔