بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

 لاہور: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بلائنڈ ورلڈ کپ 2018 کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور نثار علی ٹیم کے کپتان جبکہ احمد اشفاق نائب کپتان ہوں گے۔

بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، بی ٹو کیٹیگری میں بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، ذیشان عباسی جبکہ بی 3 کیٹگری میں محسن خان، محمد اعجاز، ثناءاللہ مروت، اسرار حسن، محمد راشد، محمد جمیل شامل ہیں۔

ذیشان عباسی مینجر، عبدالرزاق کوچ، مسعود جان بیٹنگ کوچ جبکہ طاہر بٹ ٹرینر ہوں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے، میگا ایونٹ پاکستان اور یو اے ای میں 7 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا، فائنل 21 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔