جن ہے تو بوتل میں لاؤ، انسان ہے تو گرفتار کرکے پیش کرو، جسٹس اعجاز افضل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈی جی خان سے لاپتہ 15 سالہ بچی ہرحال میں بازیاب کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی کو دلچسپی نہیں اور ایسے ہی ملک چلایا جا رہا ہے، پولیس کو فرا ئض سے زیادہ اوپر کی آمدن کی فکر نظر آتی ہے۔ انھوں نے حوالہ دیا کہ ’’ٹین کمانڈمنٹس‘‘ فلم میں کہا گیا جن ہے تو بوتل میں لاؤ، انسان ہے تو گرفتار کرکے پیش کرو، ایسی ہی صورتحال اس کیس میں بھی ہے۔ مزید سماعت ایک ماہ کیلیے ملتوی کردی گئی۔ بچی مئی 2015 میں لاپتہ ہوئی تھی۔

سپریم کورٹ نے پولیس کو ڈی جی خان سے لاپتہ 15 سالہ بچی ہرحال میں بازیاب کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔