اسلام آباد سے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے 15 سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی نائن سے 15 سالہ لڑکی ایلیا مشتاق کو میلینم اسکول سے اغواء کرلیا گیا، ایلیا مشتاق کی والدہ کی درخواست پر تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں موقف اختیارکیا گیا کہ ایلیا کو اسی کے ڈرائیور نے اغواء کیا ہے، افتخار نامی ڈرائیورکے ساتھ ایلیا اسکول آتی جاتی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل کیس میں زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 افراد گرفتار

واضح رہے کہ قصورمیں 7 سالہ زینب کے بے دردی سے قتل کے بعد مخلتف علاقوں میں اسی طرح کے واقعات تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ زینب کے قاتل تاحال گرفتارنہیں کیے جاسکے ہیں۔