یمن کے علاقے صعدہ میں فورسز کی پیش قدمی، مزید 52حوثی ہلاک

صنعا: یمن کے علاقے رازح ڈاریکٹوریٹ مرکز اور جبل القد میں لڑائی کے نتیجے میں 52 حوثی باغی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

بارڈر سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ 7 کے سربراہ کرنل حمود ہشام نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ رازح ڈاریکٹوریٹ مرکز اورجبل القد میں لڑائی کے نتیجے میں 30 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ خفیہ نشانہ بازوں نے بھی 22 حوثی باغی قتل کیے۔

کرنل ہشام نے بتایا کہ صعدہ کے نواحی علاقے رازح کے بیشتر علاقے ایران نواز حوثی باغیوں سے چھڑا لیے جبکہ بقیہ علاقوں کو بھی باغیوں سے صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے الازھور، الحجلا، بنی معین قصبے، الحنکہ اور قلہ فراس سے بھی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔

دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے شمالی مغربی گورنری صعدہ کے رازح کے علاقے کو حوثی باغیوں سے چھڑا لیا۔

رازح کے وسیع وعریض علاقے کو باغیوں سے چھڑانے کی کارروائی کے دوران خوں ریز لڑائی ہوئی تاہم باغی آخر کار فرار ہوگئے اور یوں یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے شمالی مغربی گورنری صعدہ کے رازح کے علاقے کو حوثی باغیوں سے چھڑا لیا