ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

 لاہور:  ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی قیادت کو گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) پر 29 اپریل کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک ایک قومی ورثہ ہے اور کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے گریٹر اقبال پارک کی سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر اس مقام پر کسی بھی قسم کے سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ناصر باغ میں جلسہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔