بنگلہ دیش میں کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی کا مطالبہ ہونے لگا

ڈھاکا:  بنگلہ دیش میں کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی کا مطالبہ سامنے آگیا۔اس کی وجہ بہت سے کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا ہے۔ 

چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی ہونی چاہیے کیونکہ اسی وجہ سے ہمارے کئی کھلاڑی انجرڈ ہوئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ کو اس مسئلے پر دھیان دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم فرسٹ کلاس ایونٹ کے دوران وارم اپ سیشن میں فٹبال کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے، اس سے پہلے ناصر حسین بھی فٹبال میچ کے دوران ہی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے انھیں اب سرجری کے عمل سے گزرنا پڑرہا ہے۔