لیورپول کے محمد صلاح نے ایف ڈبلیو اے ایوارڈ بھی جیت لیا

 لندن: محمد صلاح کو فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن نے فٹبالر آف دی ایئر قرار دے دیا انھوں نے لیور پول کی جانب سے اپنے ڈیبیو سیزن میں اب تک 43 گول کیے ہیں۔

ایف ڈبلیو اے کے 400 ممبران کی جانب سے دیے گئے ووٹوں کی بنیاد پر مصر سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح اس ایواڈ کے حقدار قرار پائے، مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر کیون ڈی برین کو 20 ووٹ کم ملے جبکہ ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر ہیری کین تیسرے نمبر پر رہے۔ صلاح نے یہ 43 گولز رواں سیزن کے تمام ایونٹس کے 48 میچز میں بنائے ہیں۔