پی ٹی آئی کے جنونی ورکرکا سائیکل پرجھنڈا لے کرپورے ملک کے سفرکا عزم

پشاور: ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے جنونی ورکر احسان اللہ خان نے سائیکل پر پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا لےکر پورے ملک کے سفر کا عزم کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ورکراحسان اللہ خان نے سائیکل پرپاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا لے کر پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلانے کے لیے  پورے ملک کے سفر کا عزم کیا ہے۔ احسان اللہ نے اپنے آبائی علاقے ڈی جی خان سےسفر شروع کیا اور ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ سے ہوتا ہوا پشاور پہنچا جہاں ان کا پی ٹی آئی کے ورکرز نے والہانہ استقبال کیا۔

احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں اوریہ پیغام لے کر پورے ملک کا سائیکل پر چکر لگاؤں گا، جہاں بھی رکا یہی پیغام دیا کہ عمران خان کو جیتانا ہے۔

احسان اللہ نے اپنے اگلے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خیبرسے کراچی تک کا سفر سائیکل پر طے کروں گا۔