جعلی اکاؤنٹس کی بندش، مودی کے ٹوئٹر فالوورز میں لاکھوں کی کمی

نئی دلی: جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کے لیے کریک ڈاؤن ہوتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس پلیٹ فارم پر فالوورز کی تعداد میں لاکھوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں اچانک کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور ایسا ٹوئٹر کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کی بندش کے بعد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندرمودی ٹوئٹر پر مقبولیت میں شاہ رخ خان کے برابر آگئے

11 جولائی کو ٹوئٹر نے فیک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی اس سوشل پلیٹ فارم پر مثبت بات چیت اور مواد کی تشہیر اور شیئرنگ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس فیصلے کے دو دن کے اندر نریندر مودی کے فالوورز کی تعداد میں قریبا پونے تین لاکھ یوزرز کی کمی واقع ہوئی، 11 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 43.3 ملین تھی جو کم ہوکر 43.1 ہوگئی ہے۔