لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکی سزاؤں کیخلاف سماعت آج ہوگی

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدرکی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدرکی ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کے خلاف جسٹس علی اکبر قریشی سماعت کریں گے۔ یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب قانون غیر موثر ہو چکا ہے، اس کے تحت سزا نہیں دی جا سکتی تھی۔ اس لئے نیب کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔