عادل رشید نے بغیر بولنگ، بیٹنگ کیے اور کیچ تھامے 12500 پائونڈ کمالیے

لندن: انگلش اسپنر عادل رشید نے دوسرے ٹیسٹ میں بغیر بولنگ، بیٹنگ کیے اور کیچ تھامے 12500 پائونڈ کمالیے۔

بھارت کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم کو عادل کی لیگ اسپن بولنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑی،انگلینڈ کی واحد اننگز ان کا نمبر آنے سے قبل ہی ڈیکلیئرڈ کردی گئی،فیلڈ میں کسی نے ان کی جانب کیچ ہی نہیں اچھالا، اس طرح انھیں فیلڈ میں چہل قدمی کے لیے میچ فیس کے طور پر ساڑھے بارہ سو پائونڈ مل گئے۔

آخری مرتبہ کسی انگلش کرکٹر کی جانب سے ایسا آف اسپنر گیراتھ بیٹی کے ساتھ ہوا تھا، جب 2005 میں بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 261 رنز کی فتح کیلیے ان کی ضرورت ہی نہیں پڑی تھی۔