لاہور:خسرہ سے متاثرہ ایک اوربچہ جاں بحق،صوبے بھر میں تعداد 96 ہوگئی

لاہور: خسرہ سے متاثرہ ایک اوربچہ دم توڑگیا جس کے بعد صوبے بھر میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 96 ہوگئی۔

محکمہ صحت کےویکسی نیشن کےتمام تردعوؤں کے باوجود خسرے کی وباپرقابونہیں پایاجاسکا، آج لاہور کے چلڈرن اسپتال میں خسرہ سےمتاثرہ 7 ماہ کا عبدالرحمن دم توڑگیا  جس کے بعد پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 96 جبکہ لاہورمیں 63 ہوگئی، واضح رہے کہ  لاہورکے مختلف اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ 47 بچےزیرعلاج ہیں۔