شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی

 راولپنڈی: لال حویلی کے راستے میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہوں تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہوں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا جو اب ہو رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی ریلوے افسران سے اختلافات

دوسری جانب شیخ رشید کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن حواس باختہ ہوگیا اور  شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرانا شروع کر دیں جس پر سی ٹی او نے کارروائی کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے وارڈن ریاض کو معطل کردیا۔