مظفرگڑھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ: تحصیل جتوئی میں زہر یلا کھانا کھا نے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی  کے علاقے بیٹ دریا ئی میں غلام یا سین کے گھر میں زہریلا کھانا کھانےسے 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی ، جنہیں علاج کے لئے تحصیل  ہیڈ کوارٹراسپتال جتوئی لایا گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تمام افراد کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیاگیا ، جہاں 5 سالہ محمد فراز،6 سالہ محمد شیراز،15 سالہ سمیعہ ، 12 سالہ ساجدہ بی بی اور 11 سالہ شہبازدم توڑ گئے۔