قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

 سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ یومِ عاشور پر بھی نہ رک سکا،قابض فوج نے ضلع باندی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور اس دوران کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں یومِ عاشور پر کرفیو، کئی حریت رہنما نظربند

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران  آج سملار کے علاقے میں 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا جب کہ گزشتہ شب اسی ضلع میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اہل علاقہ نے سڑکوں پر نکل کر قابض فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔