سامارو، نوجوان بس کے نیچے آکر جاں بحق، ڈرائیور فرار

سامارو: سامارو سے پتھورو جانے والی مسافر بس میں بس مالک گلزار خلیل اسٹاپ پر نیچے اترتے ہوئے اچانک پاؤں سلپ ہونے پر بس کے نیچے آگیا جس کے نتیجے میں چہرہ اور جسم مکمل روندے جانے کیباعث 22 سالہ شاہنواز ولد سعید احمد جٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

لاش تحصیل اسپتال سامارو پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی۔ سیکڑوں شہری تحصیل اسپتال کے باہر جمع ہوگئے جبکہ بس ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب نوجوان متوفی کے گھر میں کہرام مچ گیا، صدمے سے ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ متوفی کی اگلے ماہ شادی تھی۔