پشاور میں 4 افغان دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

پشاور: پولیس نے 4افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

پشاور پولیس نے 4افغان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار دہشت گردوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزمان نے حلقہ پی کے71 میں ضمنی انتخابات سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا تھا۔