سازش کے تحت کراچی کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، نثار پنہور

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام سرجانی ٹائون مین معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں حق پرست صوبائی وزیر نثار احمد پنہور، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عادل خان، جوائنٹ انچارج اور اراکین کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ، یونٹ کے ذمے داران اور علاقہ میں رہائش پذیر سندھی، بلوچی، کچھی اور دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر نثار پنہور نے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی پر کسی مفاد کو ہرگز ترجیح نہیں دینی چاہیے، آج ملک کے ادارے محاز آرائی کا شکار ہورہے ہیں جبکہ ملک شدید بحران کی صورتحال سے گزررہا ہے۔