وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 20 نکاتی ایجنڈا تیار

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (جمعرات کو) طلب کر لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غورہوگا، گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کا معاملہ بھی ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم آئندہ کے لائحہ عمل سے کابینہ کو آگاہ اور دورہ قطر کے بارے میں مشاورت کریں گے، اس کے علاوہ کابینہ اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔