فینسی نمبر پلیٹ کیوں لگائی؟ کراچی میں سابق وزیراعظم کے بیٹے کا چالان

 کراچی: شارع فیصل میٹروپول پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا 520روپے کاچالان کردیا گیا۔

جمعرات کے روز شارع فیصل میٹروپول پرکینٹ ٹریفک سیکشن کے انچارج سب انسپکٹر مہتاب سومرو نے سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر میں سوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا 520 روپے کا چالان کردیا جبکہ ٹریفک پولیس نے گاڑی پر لگی فارمر پرائم منسٹر آف پاکستان کی پلیٹ بھی اتاردی۔

ایس او کینٹ سب انسپکٹر مہتاب نے بتایا کہ موسیٰ گیلانی کا چالان فینسی نمبر پلیٹ پر کیا گیا اورموسیٰ گیلانی کوچالان بھرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی پابندی کی بھی تنبیہ کی گئی۔