منی لانڈرنگ روک تھام، FATF سفارشات پر عملدرآمد جاری

 اسلام آباد:  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ وٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر موثر طریقے سے عملدرآمدجاری ہے۔

ایس ای سی پی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ اس سیمینارمیں ملکی و بین الاقوامی این جی اوز اور سماجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ وٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر موثر طریقے سے عملدرآمدجاری ہے اور ایس ای سی پی کی کوشش ہے کہ غیرمنافع بخش تنظیموں کا بنیادی کام متاثرکئے بغیرمنی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کویقینی بنا یا جائے۔