امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات

 واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکا میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنی سفارتی اسناد صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں اورسفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔