رن لینے کی کوشش میں روہت شرما اسٹمپس سے ٹکرا کرگرگئے

سڈنی:  آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران رن لینے کی کوشش میں روہت شرما اسٹمپس سے ٹکرا کرگرگئے۔

اگرچہ وہ رن آؤٹ نہیں ہوئے تاہم ان کے گرنے کا انداز دلچسپ تھا،اسٹمپ کیم سے جو منظر سامنے آیا وہ اور بھی مزاحیہ اور سوشل میڈیا پر اس کو شیئر کرتے ہوئے شائقین نے دلچسپ کمنٹس کیے۔