قائداعظم ریذیڈنسی کی تعمیر نو شروع

کوئٹہ: قائداعظم ریذیڈنسی زیارت کی تعمیر نو کا کام شروع کردیا گیا ہے تا کہ اسے جلد سے جلد اصل حالت میں لا کر عوام کے لیے کھولا جاسکے۔

اتوار کو پاکستان کے معروف آرکیٹکٹس نے بلوچستان کے پرفضا مقام زیارت میں واقع قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کیا اور بم دھماکے میں تباہ ہونے والی ریذیڈنسی کا بغور جائزہ لینے کے بعد تعمیر نوکاکام شروع کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ قائداعظم ریذیڈنسی کو 15جون کو نامعلوم افراد نے بموں سے اڑا دیا تھا جس سے وہ تباہ ہوگئی تھی حکومت نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی دوبارہ اصل حالت میں بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیے تھے۔