کشمیر پر حکومت کا کوئی موقف نہیں، فضل الرحمن

 اسلام آباد:  سابق چیئرمین قومی کشمیر کمیٹی و امیر جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت تو کشمیر پر حکومت کا کوئی موقف نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، 2 فروری کو کشمیر پر قومی مجلس مشاورت بلائی جائے گی، منگل کو شبیر شاہ کے جیل کے 32 سال مکمل ہونے پر کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ میں رکن پارلیمنٹ نہیں بھی رہا تو بھی کشمیریوں کی آواز تو ہوں حکومت اپوزیشن سے بالاتر ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کو شکایات ہیں کہ پاکستان کا موقف تو ہے مگر پالیسی نہیں اس وقت تو کشمیر پر حکومت کا کوئی موقف بھی نہیں ہے۔