سارہ لورین کی کامیڈی ڈرامہ فلم’’ فراڈ سیاں‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

 لاہور:  پاکستانی نژاد بالی ووڈ فنکارہ سارہ لورین کی کامیڈی ڈرامہ فلم’’ فراڈ سیاں ‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا۔

فلم رواں جمعے سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیز ہونے والی فلم میں ورسٹائل فنکارارشد وارثی نے فراڈی شخص کامرکزی کردار ادا کیا ہے۔

طنز و مزاح، دلچسپ کہانی اور ہٹ میوزک سے سجی بالی وڈ کی نئی فیملی ڈرامہ فلم ’’ فراڈ سیاں ‘‘ کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔