کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب تھا،  جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔