ناؤمی شناخت چھپانے کیلیے وگ اورسن گلاسز کااستعمال کرنے لگیں

 میلبورن:  ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا اپنے ملک جاپان میں شناخت چھپانے پر مجبور ہوگئیں۔

ناؤمی نے کہا کہ جب سے یو ایس اوپن ٹائٹل جیتا میں اپنے ملک میں کافی مشہور ہوچکی ہوں، مجھے شناخت چھپانے کیلیے وگ اور سن گلاسز کا استعمال کرنا پڑتا ہے، میں اب باہر پیدل گھوم پھر نہیں سکتی بلکہ ہر جگہ گاڑی پر جانا پڑتا ہے، اپنی شناخت چھپاکر گھومنے پھرنے میں لطف بھی آتا ہے۔