اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی پاکستان کوبدنام کرنے کی کوششیں ناکام

سلامتی کونسل میں بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی چھ دن کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی 6 دن کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ بھارت پاکستان کا نام اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے مذمتی بیان میں شامل کرانا چاہتا تھا تاہم سلامتیکونسل نے پلوامہ واقعہ پر صرف جیش محمد کا ذکرکیا جو پہلے ہی پاکستان میں کالعدم تنظیم ہے، جس کے بعد بھارت کو سیکیورٹی کونسل میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کواپنے موقف سے آگاہ کیا جب کہ سیکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں خودکش حملے کی ذمہ داری  کالعدم تنظیم جیش محمد نے تسلیم کی تھی لیکن بھارت اس سلسلے میں مسلسل پاکستان پر الزام عائد کرنے پرتلا ہوا ہے۔