ڈرون سے گرنے والی گیند کیچ کرکے ہیلی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں شامل

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر الیسا ہیلی نے ڈرون سے گرنے والی گیند کو کیچ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرادیا۔

الیسا ہیلی نے گزشتہ ماہ میلبورن میں 80 میٹر کی بلندی سے ڈرون کی جانب سے گرائی جانے والی کرکٹ بال کو کیچ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس کا انکشاف گزشتہ روز ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے موقع پر کیا گیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے کرسٹین باؤم گارٹنر کے پاس تھا جنھوں نے 2016 میں 62 میٹر کی بلندی سے آنے والی گیند کو کیچ کیا تھا۔