پشاورزلمی ڈیوڈ میلان اور کرس جورڈن کی خدمات سے محروم

 دبئی: پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی اپنے 2 اہم کھلاڑیوں ڈیوڈ میلان اور کرس جورڈن کو ریلیز کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

دونوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، پشاور زلمی نے متبادل کے طور پر ویسٹ انڈین بیٹسمین لینڈل سیمنز اور انگلش پیسر ٹائمل ملز کو طلب کر لیا ہے اور یہ دونوں کرکٹرز بدھ کو دبئی پہنچ کر سکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے نیدرلینڈ کے سابق بیٹسمین ریان ٹین ڈوئچے کو طلب کرلیا ہے، کور کے طور پر شامل کیے جانے والے کھلاڑی کو بوقت ضرورت میدان میں اتارا جا سکے گا۔