عید پر اسٹیج ڈرامہ ’’ آج کا ہیرو کون‘‘ کی ریہرسل کا آغاز

کراچی:  آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی عید الفطر کے موقع پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے ’’ آج کا ہیرو کون‘‘ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے۔

ڈرامے کی ریہرسل کا آغاز کردیا جس میں فنکاروں نے بھر پورطریقہ سے شرکت کی، فنکاروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ڈرامے کی کامیابی کے لیے ہم سب محنت کریں گے، اگر ڈرامے کی ریہرسل مکمل ہوگی تو یہ ڈرامہ بہتر طور پر پیش کیا جاس کے گا، ڈرامے کے مصنف اور ہدایت کارزاہد شاہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا اسکرپٹ ہوگا تو اسے ضرور پسند کیا جائے گا اس ڈرامے کی کہانی موجودہ دور کے مسائل کی عکاسی کرتی ہے ہم نے اسے مزاح کے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

فنکاروں نے اگر محنت اور لگن سے کام کیا تو ہم یہ ڈرامہ دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گا، ’’آج کا ہیرو کون‘‘ میں شکیل صدیقی، مشل خان، ذاکر مستانہ، چاند پوری، سلیم آفریدی، نعیمہ گرج، پرویز صدیقی ،حمیرا خان، سلیم شیخ، شکیل شاہ، ماہی،فائزہ ملک،سرفراز انصاری،اسلام شاہ، اقبال موٹلانی،کمال ادریس،شکیل جونیجو، وقاص شیخ اور زاہد شاہ کردار ادا کریں گے اس ڈرامے کے مصنف ہدایت کار اداکار زاہد شاہ، پروڈیوسر شہناز صدیقی معاون ہدایت کار اقبال موٹلانی، اسلم عمران، نگراں اکرم صنم ہوں گے۔