صحیح احتساب ہو تو بیشتر ارکان اسمبلی جیلوں میں ہوں گے، سرج الحق

مٹھی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صحیح احتساب ہو تو بیشتر ارکان اسمبلی جیلوں میں ہوں گے۔

مٹھی تھرپارکر میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے الخدمت ویلفیئر سوسائٹی اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر سرج الحق نے کہا کہ ملک کے بڑے صوبے پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتا ہے کہ میں آہستہ آہستہ سیکھ رہا ہوں، یہ لوگ اس طرح پانچ سال سیکھنے میں لگادیں گے،ہم اپنے ملک کے لئے دعا کررہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ملک کو چیلنجز درپیش ہیں مگر اس وقت فوج، عوام اور حزب اختلاف متحد ہیں، ہم سب وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ملک میں اگر صحیح معنوں میں احتساب ہوا تو پارلیمنٹ میں موجود اکثر لوگ جیلوں میں ہوں گے۔