قوم صبر کرے جلد دہشتگردی پر قابو پالیں گے،وزیراعظم

رائیونڈ: وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں جاری دہشتگردی پر قوم سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے شدت پسندی اور بد امنی پر جلد قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

رائیونڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر انہیں بہت دکھ ہے، ان واقعات کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ قوم جرات مندی اور جرات مندی سے دہشتگردی کا مقابلہ کررہی ہے۔ وہ یقین دلاتے ہیں کہ جلد ہی دہشتگردی پر قابو پا لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کوئٹہ میں ہونے والے واقعات کے نتیجے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ دو روز کے دوران بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں 48 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔