تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے

مٹھی: تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچوں کی ہلاکتوں کے بعدرواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 42 جبکہ رواں سال 172 تک پہنچ گئی ہے ، سول اسپتال مٹھی میں دم توڑنے والے بچوں میں 4 سالہ راج بائی، 8 ماہ کی جمنا جبکہ 3 ماہ کا صدام جن جھی شامل ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں ابھی بھی62 بچے زیر علاج ہیں۔