آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ایکسچینج ریٹ ہدف کا تعین نہیں کیا گیا، وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)کے ساتھ مذاکرات میں ایکسچینج ریٹ کے کسی ہدف کا تعین نہیں کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب کے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق بین الاقوامی پارٹنر کے ساتھ مذاکرات خوشگوار ماحول میں جاری ہیں اور حتمی مراحل میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ ایکسچینج ریٹ regime میں استحکام اور اس کو  معاشی منظر نامے کے مطابق استوار کرنا ہے۔