آسٹریلیا 40 برس بعد ہوم سیزن میں ون ڈے میچز نہیں کھیل پائے گا

نئی دہلی: آسٹریلیا میں آئندہ برس ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول نہیں کیے جائیں گے۔

 بھارتی کے عالمی کرکٹ پر بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے نتائج سامنے آنے لگے،کرکٹ آسٹریلیا 2019-20 سیزن کیلیے اپنے اسٹرکچر کو تبدیل کرنے پر مجبور ہوگیا جس کے بعد اب حیران کن طور پر آسٹریلیا میں آئندہ برس ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول نہیں کیے جائیں گے۔

کینگروز کو اب اگلے برس جنوری کے اواخر میں بھارت جا کر تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، بی سی سی آئی نے سیریز موخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی، تبدیلیوں کے پیش نظر آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ سے سیریز ڈراپ کرنا پڑے گی۔

کیوی بورڈ نے اسے موخر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے،1977  کے بعد آسٹریلوی ہوم سمر سیزن میں یہ پہلا موقع ہوگا جب ٹیم اپنے میدانوں پر کوئی ون ڈے نہیں کھیل پائے گی۔