پنجاب پولیس کا یکم جولائی سے دوبارہ یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: پنجاب پولیس کا یکم جولائی سے دوبارہ یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس کا نئے مالی سال کے آغاز یکم جولائی سے دوبارہ یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیفارم کے بارے میں اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی نے موجودہ وردی کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی جسے حکومت نے منظور کر لیا ہے۔ کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی نئی وردی اسلام آباد پولیس کی طرز کی ہوگی۔