شہباز شریف نے وطن واپس آ کر کوئی احسان نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وطن واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وطن واپس آ کر کوئی احسان نہیں کیا، ان پر بہت سے مقدمات ہیں جن کا انہیں سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ خاندان کے باقی افراد کیوں نہیں آئے؟

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ امید ہے شہباز شریف عوام کا چین اور سکون داؤ پر نہیں لگائیں گے اپوزیشن پارلیمنٹ کوسیاسی اکھاڑہ نہیں بنائے گی لہٰذا اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔