مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدر بنانے کے خلاف سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز كو پارٹی کی نائب صدر بنانے کے خلاف درخواست پر آج سماعت كرے گا۔

مسلم لیگ (ن) كی رہنما مریم نواز كو پارٹی كی نائب صدارت سے ہٹانے كے لیے پی ٹی آئی كی درخواست پرالیكشن كمیشن آج سماعت كرے گا، الیكشن كمیشن نے مریم نواز اور (ن) لیگ كو نوٹس جاری كرركھا ہے، مریم نواز كے خلاف كیس كی سماعت الیکشن کمیشن کا 3 ركنی بینچ كرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :مریم نوازکے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

واضح رہے کہ مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست تحریک انصاف کی بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں مریم نواز كی بطور نائب صدر تقرری كے (ن) لیگی فیصلے كو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔