پی سی بی سربراہ احسان مانی آج لندن روانہ ہوں گے

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی ایک ماہ کے دورے پر آج لندن روانہ ہورہے ہیں۔

پی سی بی سربراہ احسان مانی ایک ماہ کے دورے پر آج لندن روانہ ہوں گے، ایم ڈی وسیم خان بھی جولائی کے دوسرے ہفتے دوبارہ برطانیہ جائیں گے۔ احسان مانی کو آئی سی سی کے سابق صدر کی حیثیت سے ورلڈکپ میچوں پر مدعو کیا گیا ہے، وہ فائنل تک کرکٹ کی عالمی باڈی کے مہمان ہوں گے، اس کے بعد 15 سے 20 جولائی تک  آئی سی سی کا سالانہ اجلاس  ہورہاہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی وسیم خان بھی آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل دیکھیں گے اور پھر احسان مانی کے ساتھ وہ بھی سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ اتوار کو شیڈول میچ سے پہلے احسان مانی کی لندن میں موجود قومی ٹیم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔