کراچی: غریب آباد میں بجلی کی طویل بندش، مشتعل افراد کا ہنگامہ

کراچی: لیاقت آباد کے علاقے غریب آباد کے قریب بجلی کی طویل بندش کے خلاف مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا جبکہ نامعلوم افراد نے سڑکوں پر ٹائر بھی نذر آتش کر کے کے ای ایس سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  نے انھیں انتہائی ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا جبکہ کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود کے ای ایس سی حکام کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، مشتعل افراد کی جانب سے رات گئے تک احتجاج کا سلسلہ جاری تھا جبکہ حسن اسکوائر سے غریب آباد جانے اور آنے والا ٹریفک معطل رہا۔